حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء اسمبلی ہند کی جانب سے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای مدظلہ العالی کے ایران کی اسلامی جمہوریہ کے تیسرے رہبر کے طور پر انتخاب پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مَا نَنسَخۡ مِنۡ ءَایَةٍ أَوۡ نُنسِهَا نَأۡتِ بِخَیۡرࣲ مِّنۡهَاۤ أَوۡ مِثۡلِهَاۤۗ أَلَمۡ تَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَیۡءࣲ قَدِیر
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
رہبر فرزانہ و شجاع ، مرجع حکیم و بصیر ، امام الشہداء حضرت آیة اللہ العظمی آقای السید علی خامنہ ای قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی مظلومانہ شہادت کے بعد جب ایران اور عالمِ اسلام ایک نہایت نازک ، حساس اور فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہے ہیں، ایسے حساس وقت میں مجلسِ خبرگانِ رہبری کی جانب سےآپ کے خلف صالح آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای دام ظلہ کا اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور رہبرِ جہانِ اسلام کے منصب پر انتخاب یقیناً امتِ مسلمہ کے لیے امید، استحکام اور تسلسلِ انقلاب کا ایک روشن اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔
اس مبارک اور تاریخی موقع پر ہم نہایت مسرت و اطمینان کے ساتھ ملتِ شریف ایرانِ اسلامی ، جہان تشیع و عالم اسلام اور مومن و باغیرت صاحبان ایمان کے حضور دلی تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔ یہ انتخاب دراصل علم و فقاہت، فکری بصیرت، حکمت و تدبر، پاکیزہ سیاست اور سادہ و باوقار کردار پر اعتماد کا اظہار ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ کی رہبری و قیادت میں انقلاب اسلامی کا یہ روشن سفر مزید بصیرت، استقامت اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھے گا اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، شعور اور ظلم و استکبار کے مقابلے میں نئی قوت اور حوصلہ حاصل ہوگا۔
ہم بارگاہِ رب العزت میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس قیادت کو اسلام، مکتبِ اہل بیت علیہم السلام اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، ان کے علم و تدبر کو امت کی رہنمائی کا وسیلہ قرار دے اور ہم سب کو اس حق و صداقت پر مبنی قیادت کے ساتھ اخلاص اور وفاداری کے ساتھ کھڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ









آپ کا تبصرہ